Saturday, April 20, 2024

زرمبادلہ ذخائر میں کمی کے باوجود ملک ڈیفالٹ نہیں ہوگا، شاہد صدیقی

زرمبادلہ ذخائر میں کمی کے باوجود ملک ڈیفالٹ نہیں ہوگا، شاہد صدیقی
January 7, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - معروف ماہر اقتصادیات شاہد حسن صدیقی نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باوجود ملک ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے سخت ترین مطالبات مانے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے جنوری میں رقم مل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے اشرافیہ کی حمایت میں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت فوری طور پر ڈالر کو کنٹرول کرے۔

تجزیہ کار فرخ سلیم نے کہا کہ ڈوبتی معیشت کو آئی ایم ایف کی مدد سے ہی بچایا جا سکتا ہے۔

لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ڈالر کو کنٹرول کرے۔ انجم نثار نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے لیے معیشت نیچے کی جانب گامزن ہے۔