کراچی (92 نیوز) - چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ذوالفقار بھٹو نوے ہزار جنگی قیدی واپس لائے اور ہاری ہوئی قوم کو امید دلائی۔
پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر نشترپارک کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے یحیی، ضیا، مشرف کی آمریت اور پھر سلیکٹڈ راج کا خاتمہ کیا، آج ادارے اپنی ساری غلطیاں مان چکے، کہتے ہیں آٓئندہ مداخلت نہیں کریں گے جس پر سلیکٹیڈ سیاستدان پریشان ہوگئے اور سازشیں شروع کردیں۔
اُنہوں نے کہا کہ گھڑی چوری، گوگی اور علیمہ کو بچانے کیلئے انتشار پھیلایا جا رہا ہے، پی ٹی آئی پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے استعفے نہیں دے گی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نفرت نہیں امید کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، ذوالفقار بھٹو نے ملک کو آئین دیا،اور اپنے پاؤں پر کھڑا کیا، ہم نے ہر طبقے کومعاشی انصاف دلایا، کراچی کا اگلا میئر ایک جیالا ہوگا۔
اُنہوں نے کہا کہ ہمیں بھٹو جیسے لیڈر چاہیئں جو شہادت قبول کرلیں، مؤقف سے پیچھے نہ ہٹیں،،اداروں کے غیر سیاسی ہونے سے کچھ کٹھ پتلی پریشان ہوگئے ہیں۔