Thursday, May 2, 2024

زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، لواحقین شہداء

زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، لواحقین شہداء
May 24, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - یوم تکریم شہداءِ پاکستان، شہداء کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ”زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، کسی بھی غیر ملکی کارروائی یا ایسی سوچ کوپنپنے نہیں دیں گے جو ہماری افواج اور عوام کے درمیان فاصلہ پیدا کریں۔

شہداء پاک فوج کے لواحقین کی جانب سے یومِ تکریم شہداء کے حوالے سے پوری قوم کے نام پیغامات جاری ہیں۔

کیپٹن عارف شہید کے بھائی لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ ناصر کا کہنا ہے کہ زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو نہیں بھولتی، اُن کو یاد رکھتی ہیں، اُن کو مثال بنا کے رکھتی ہیں۔

میجر راجہ ذیشان شہید کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ 9مئی کو جو کچھ بھی ہوا، ہم اُس کی مذمت کرتے ہیں۔

کیپٹن آکاش کی والدہ نے دکھ بھرے لہجے میں کہا کہ 9 مئی کا واقعہ انتہائی افسوس ہے۔

میجر عدیل شاہد شہید کے بھائی کہتے ہیں۔ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے۔

حوالدار محمد شہباز کی بیٹی کا کہنا تھا کہ میں 9 مئی کے واقعہ کی مذمت کرنا چاہتی ہوں مجھے اس پر بے حد اور دلی افسوس ہے۔

شہداء کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اس پاک وطن کی مٹی میں ان شہیدوں کا خون شامل ہے۔ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے۔