Saturday, May 18, 2024

ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا، شیخ رشید

ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا، شیخ رشید
July 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا۔

شیخ رشید نے ٹویٹ میں لکھا لاہور میں سارا کام منصوبہ بندی کے تحت ہوا۔ دو خاندانوں میں لڑائی شریف خاندان کیلئے بھی پیغام ہے۔ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار صرف کیسز سے بچنے کیلئے ہے۔ لوگوں کو ایسی سیاست سے نفرت ہے جہاں ممبروں کی خرید وفروخت کی منڈی لگتی ہے۔ اب سپریم کورٹ آخری امید ہے۔ ڈالر 250کا ہو گیا تو 10 کروڑ پاکستانی غربت کی لپیٹ میں آجائیں گے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا قوم دیکھ لے کہ نواز شریف اور آصف زرداری ایک ہیں اور فضل الرحمن خانہ جنگی کے بیان دے رہا ہے۔