Monday, May 6, 2024

عظمیٰ بخاری نے ’’یاسمین راشد کو عورتوں کی عمران خان‘‘ قرار دیدیا

عظمیٰ بخاری نے ’’یاسمین راشد کو عورتوں کی عمران خان‘‘ قرار دیدیا
March 11, 2023 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) - رہنماء نون لیگ عظمیٰ بخاری نے ’’یاسمین راشد کو عورتوں کی عمران خان‘‘ قرار دے دیا۔

ہفتہ کو فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے بولیں یاسمین راشد نے حادثے کو اپنے لیڈر کی گندی اور گھناؤنی سیاست کیلئے استعمال کیا۔ عمران خان کا پردہ فاش ہونے کے بعد بھی لوگوں کی آنکھیں نہیں کھلتیں تو ملک کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر اور گیدڑ کا فرق پوری قوم دیکھ رہی ہے، عمران خان کی سیاست مار دو، مر جاؤ ہے، انکو لاشیں اکھٹی کرنے کا شوق ہے۔ واقعے میں ملوث تحریک انصاف کے رہنماوں کو شامل تفتیش ہونا چاہیے۔

میاں جاوید لطیف نے لاہور میں کارکن کی ہلاکت کا الزام پی ٹی آئی پر ہی لگا دیا

لیگی رہنما میاں جاوید لطیف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران لاہور میں کارکن کی ہلاکت کا الزام پی ٹی آئی پر ہی لگا دیا۔ پاکستان تحریک انصاف پر لاشوں کی سیاست کا الزام عائد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور حادثے کی ایف آئی آر جھوٹ بولنے والوں پر ہونی چاہیے۔

انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو زہر دے کر قتل کرنے کی سازش کی گئی۔ زہر دینے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ملک کو ناقابل تسخیر بنانے اور سی پیک لانے والے کو نشان عبرت بنایا گیا۔ نوازشریف کو ہر اس جرم میں پھنسانے کی کوشش کی گئی جو انہوں نے نہیں کیے۔ ملک کی موجودہ صورتحال اور مہنگائی کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دے دیا۔