Friday, May 3, 2024

ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی، عمران خان کا آج یوم تشکر منانے کا اعلان

ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی، عمران خان کا آج یوم تشکر منانے کا اعلان
October 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر کہتے ہیں عوام نے فیصلہ سنا دیا، اب ملک کو عام انتخابات کی طرف بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عنقریب لانگ مارچ کا فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بدترین مہنگائی اور لوڈشیدنگ کا سامنا ہے، حکمران سیاسی بحران حل کرنے کو تیار نہیں۔