Friday, April 26, 2024

ضمنی انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ

ضمنی انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ
October 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - الیکشن کمیشن کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کر لیا گیا کہ ضمنی انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں ضمنی انتخابات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے بھجوائی گئی  خفیہ ادارے کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر ضمنی انتخابات کے انعقاد کو رسک قرار دیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا  کہ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں پولنگ 16 اکتوبر کو ہی ہو گی تاہم سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظانات کیے جائیں گے۔ پولنگ کے موقع پر فوج، رینجرز ،ایف سی اور پولیس کے اہلکار ڈیوٹی سر انجام دینگے۔

این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 237 ملیر، این اے 239 کورنگی، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ ، این اے 157 ملتان میں پولنگ ہو گی۔ اسی طرح پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 241 بھاولنگر، پی پی 209 خانیوال میں ضمنی انتخابات بھی 16 اکتوبر کو ہونگے۔