Saturday, April 20, 2024

ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ میں عوام بھرپور حصہ لیں، وزیراعظم شہباز شریف

ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ میں عوام بھرپور حصہ لیں، وزیراعظم شہباز شریف
October 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ میں عوام بھرپور حصہ لیں۔

اتوار کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ آئینی و قانونی عمل ہے، صرف عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسے منتخب کریں، ووٹرز سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں کیونکہ آپ اور آپ کے ملک کی ترقی و خوشحالی کا دارومدار اس پر ہے۔