Saturday, April 27, 2024

ضمنی الیکشن میں پری پول دھاندلی کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں، اسد عمر کا دعویٰ

ضمنی الیکشن میں پری پول دھاندلی کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں، اسد عمر کا دعویٰ
July 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا دعویٰ کرتے ہوئے کہنا ہے ضمنی الیکشن میں پری پول دھاندلی کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا ہمارے نمائندوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ غیرقانونی تبادلے اور الیکشن والے حلقوں میں تعمیراتی کام ہو رہے ہیں۔ ہزاروں ووٹ ایسے ہیں جن کا حلقے سے کوئی تعلق نہیں۔ حلقوں میں غیرقانونی طور پر نئے ووٹرز کا اندراج کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ پنجاب میں 17 تاریخ کو ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں۔ 22 تاریخ کو حمزہ شہباز کی کہانی ختم ہو جائے گی۔ عمران خان کی مقبولیت میں دو تین ماہ میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔

 ادھر شیخ رشید نے کہا ہے ‏حکومت آئی ایم ایف کے جال میں پھنس چکی ہے۔ چار سو ٹیکسٹائل ملیں بند ہو گئی ہیں۔ ملک ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے۔ 31 فیصد مہنگائی، 15 فیصد شرح سود بڑھ گئی ہے۔ 9 روپے یونٹ مزید بجلی مہنگی ہو گی۔ ‏سولر ایجنسی کی کمیشن کے پیچھے اصل چہرہ شہباز شریف خاندان کا ہے۔

دنیا کا مہنگا ترین ملک پاکستان ہے۔ اب سرمایہ کاری کون کرے گا۔ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں گورکن تماشا دیکھ رہےہیں۔ 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب فیصلہ کن ہو گا۔ آئندہ 45 دن جمہوریت اور حکومت کا فیصلہ کر دیں گے۔