Thursday, April 25, 2024

ضمنی الیکشن میں ہر صورت لوٹوں کو ہرانا ہے، عمران خان

ضمنی الیکشن میں ہر صورت لوٹوں کو ہرانا ہے، عمران خان
June 26, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں ضمنی الیکشن میں ہر صورت لوٹوں کو ہرانا ہے، مجرم حمزہ اور شہباز شریف کو بھی شکست دینی ہے۔

لاہور کے حلقہ پی پی ایک سو اڑسٹھ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پولیس سے ڈرا رہے ہیں، غنڈہ گردی کررہے ہیں، ہرچیز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے ان لوگوں کو اس لیے شکست دینی ہے کہ یہ بیرونی سازش کے تحت ملک پر مسلط کیے گئے۔ یہ ناجائز اور امپورٹڈ حکومت ہے، امپورٹڈ حکومت نا منظور ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مز ید کہنا تھا کہ لوٹے ضمیر بیچ کر حلقے کے لوگوں کی توہین کرتے ہیں، ہمارے نبیﷺ نے ہمیں لا الہ اللہ کا مطلب سمجھایا۔ ہم نے امریکا، نہ چوروں اور نہ ہی لوٹوں کے سامنا جھکنا ہے۔ ہم نے ان کے سامنے ڈٹ جانا ہے۔