ضمانتوں پر بننے والی حکومت کے پاؤں جلد اکھڑ جائیں گے، چودھری پرویز الہٰی
لاہور (92 نیوز) - اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ضمانتوں پر بننے والی حکومت کے کوئی پاؤں نہیں، ان کے پاؤں جلد اکھڑ جائیں گے۔
ق لیگ کے رہنماء نے انٹرویو میں کہا کہ نیت ٹھیک ہو تو ہر کام میں اللہ کی برکت شامل ہو جاتی ہے۔ بیرونی سازش سے بننے والی حکومت کا کوئی مستقبل نہیں۔
چودھری پرویز الہٰی مزید بولے کہ منحرف ارکان کے بل پر بنی حکومت کسی وقت بھی گر سکتی ہے، پچیس منحرف ارکان کے ریفرنس میں نااہلی نوشتہ دیوار ہے۔