Friday, March 29, 2024

زمان پارک میں دہشتگردوں اور شرپسندوں کو رکھا گیا تھا، جسے کلیئر کیا، رانا ثناء

زمان پارک میں دہشتگردوں اور شرپسندوں کو رکھا گیا تھا، جسے کلیئر کیا، رانا ثناء
March 18, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے زمان پارک میں دہشتگردوں اور شرپسندوں کو رکھا گیا تھا، جسے کلیئر کیا۔

نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان فتنہ ہے، ملک میں فساد چاہتا ہے، پولیس غیرمسلح ہوکر گئی مگر اندر سے فائرنگ کی گئی۔ زمان پارک کا نو گو ایریا ختم کیا گیا ہے، اگر کسی کیس میں ضمانت منظور نہیں ہوئی تو عمران خان کی گرفتاری ہوسکتی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ زمان پارک میں دہشتگردوں اور شرپسندوں کو بیٹھایا گیا تھا۔ زمان پارک میں کارکنوں کے جمع ہونے پر مسئلہ نہیں، نوگو ایریا نہیں بننے دیں گے۔

عامر میر نے کہا کہ زمان پارک میں کارروائی میں نو گو ایریا ختم کیا گیا، پُرتشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔