Friday, March 29, 2024

زمان پارک کے باہر پولیس، رینجرز پر تشدد اور پتھراؤ کرنیوالے 100 افراد کی شناخت

زمان پارک کے باہر پولیس، رینجرز پر تشدد اور پتھراؤ کرنیوالے 100 افراد کی شناخت
March 17, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے موقع پر تصادم کا معاملہ، پولیس نے زمان پارک کے باہر پولیس،رینجرز پر تشدداور پتھراؤ کرنے والے 100 افراد کی شناخت کرلی۔

پولیس کی جانب سے مختلف ویڈیوز کی مدد سے لوگوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان، رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج ہیں، پنجاب پولیس کے اجلاس میں تفتیش کے حوالے سے ہونیوالی کارروائی پر بریفنگ دی گئی۔