Thursday, March 28, 2024

زلزلہ زدہ ترکیہ میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی، 14 افراد ہلاک

زلزلہ زدہ ترکیہ میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی، 14 افراد ہلاک
March 16, 2023 ویب ڈیسک

ادیامان (92 نیوز) - ترکیہ کے زلزلہ زدہ علاقے میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی، سیلاب کے باعث اب تک 14 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔

ترکیہ میں بارشوں اور سیلاب سے ادیامان اور شانلی عرفہ سب سے زیادہ متاثر ہوئے، دریائے فرات میں سیلاب کے باعث پانی شہر میں داخل ہوا، سڑکیں زیرآب آ گئیں۔ سیلاب سے زلزلہ متاثرین کی عارضی رہائشگاہیں بھی متاثر ہو گئیں۔

سیلابی پانی ہر شے بہا کر لے گیا جبکہ مقامی علاقے کیچڑ اور ندیوں میں تبدیل ہوگئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ متعدد لوگ ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

ترک محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔