Friday, April 26, 2024

ذلت کا ڈر ہوتا تو کب کا سیاست چھوڑ چکا ہوتا، عمران خان

ذلت کا ڈر ہوتا تو کب کا سیاست چھوڑ چکا ہوتا، عمران خان
October 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ذلت کا ڈر ہوتا تو کب کا سیاست چھوڑ چکا ہوتا، جتنی گندگی مجھ پر پھینکی گئی کسی پر نہیں پھینکی گئی۔

اتوار کے روز عیدِمیلادالنبیٰﷺ کے موقع پر رحمت اللعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نبی پاکﷺ کی سیرت کو پڑھنے کے بعد میرے خوف کے بت ٹوٹتے چلے گئے۔ عاشق رسول ﷺ ہونے کے لیے کوئی ڈگری نہیں چاہیے، انسان کے ہاتھ میں ذلت ہوتی تو کب کا ذلیل ہوچکا ہوتا۔

عمران خان نے کہا کہ اللہ نے مجھے جتنی عزت دی، زندگی میں کبھی نہیں ملی۔ بنی پاک ﷺ کی تربیت کا نتیجہ تھا کہ قوم کے کردار بدل گئے۔ افسوس ہے کہ پاکستان میں اسلام سے متعلق کوئی کام نہیں ہورہا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں نبی پاکﷺ نے کہا کہ تمہارے سے پہلے بڑی قومیں تباہ ہوئیں جدھر چھوٹے چوروں کو جیلوں میں ڈال دیا جاتا تھا اور بڑے ڈاکوؤں کوپکڑتے نہیں تھے۔ ان کی تمام نظر ریاست مدینہ پر تھی، مسلمان ایک ہزار سال تک دنیا کی سپریم پاور رہے۔