لاہور (92 نیوز) - تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ظلم کا یہ دور جلد ختم ہونے والا ہے۔
وہ پیر کو زمان پارک میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت عوام اور اداروں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں عوام کو اظہار رائے کی آزادی نصیب ہوگی۔
کارکنوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے خلاف ایف آئی اے کی مبینہ سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا۔
دریں اثناء عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ ملاقات میں لانگ مارچ کے ساتھ ساتھ سیاسی اور معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔