Tuesday, April 23, 2024

ظل شاہ کی ہلاکت کے ذمہ دار دونوں افراد نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا، آئی جی پنجاب

ظل شاہ کی ہلاکت کے ذمہ دار دونوں افراد نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا، آئی جی پنجاب
March 16, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - آئی جی پنجاب پولیس محمد عثمان انور نے کہا ہے ظل شاہ کی ہلاکت کے ذمہ دار دونوں افراد نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا۔

جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زمان پارک جانے والی پولیس غیر مسلح تھی، مسلح جتھوں نے پولیس پر ڈنڈے برسائے، پٹرول بم پھینکے، حملے میں رینجرز، پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔

آئی جی پنجاب محمد عثمان انور نے کہا کہ پولیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس پھینکی، واٹرکینن کا استعمال کیا، زمان پارک کو نوگوایریا بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔