Saturday, April 20, 2024

ضلع کرم میں فائرنگ کا تبادلہ، مادر وطن کے تین سپوت شہید، دو دہشت گرد ہلاک

ضلع کرم میں فائرنگ کا تبادلہ، مادر وطن کے تین سپوت شہید، دو دہشت گرد ہلاک
December 29, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - ضلع کرم کے علاقے اراولی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلہ میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے مادر وطن کے تین سپوت شہید ہو گئے، شہدا میں صوبیدار شجاع محمد، نائیک محمد رمضان اور سپاہی عبدالرحمٰن شامل ہیں۔

پاک فوج کے جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کیا، مؤثر انداز سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا تعین کیا، دہشتگروں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔