Friday, April 19, 2024

ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، جھڑپ، جوان شہید، دہشتگرد ہلاک

ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، جھڑپ، جوان شہید، دہشتگرد ہلاک
November 8, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران پاک فوج کا جوان وطن پر قربان ہوگیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد لیاقت عرف شاہین مارا گیا۔ 

سکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے شکاس علاقے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا جبکہ سپاہی سلیم نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد سے متعلق ’ مسنگ پرسن‘ کا پروپیگنڈا بھی کیا گیا۔ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔ مارے گئے دہشتگرد سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔