Sunday, September 8, 2024

زخمی حالت میں اسلام آباد منتقل کیا جانے والا تیندوا زندگی کی بازی ہار گیا

زخمی حالت میں اسلام آباد منتقل کیا جانے والا تیندوا زندگی کی بازی ہار گیا
January 23, 2022 ویب ڈیسک

اسام آباد (92 نیوز) مظفر آباد میں زخمی حالت میں اسلام آباد منتقل کیا جانے والا تیندوا زندگی کی بازی ہار گیا۔

تیندوے کا اسلام آباد میں مکمل ایکسرے اور طبی معائنہ کیا گیا۔ جسم میں 6 ایل جی رائفل کے کارتوس پائے گئے۔ کمر ٹوٹ ہوئی تھی۔ نیچے والا دھڑ مفلوج ہو چکا تھا۔ تیندوا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

فی میل تیندوے کو اے جے کے وائلڈ لائف نے گزشتہ روز اسلام آباد منتقل کیا تھا۔ تیندوا گولیوں کا نشانہ بننے کے بعد دریا کے قریب پہنچا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نایاب نسل کے تیندوے کا آزاد کشمیر میں کثرت سے غیرقانونی شکار کیا جاتا ہے۔