Thursday, May 2, 2024

ایشیا میں زیکا وائرئس کے پھیلنے کا شدید خطرہ ہے : ڈبلیو ایچ او

ایشیا میں زیکا وائرئس کے پھیلنے کا شدید خطرہ ہے : ڈبلیو ایچ او
October 12, 2016
اسلام آباد(92نیوز) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ ایشیا میں زیکاوائرس کے پھیلنے کا شدید ترین خطرہ ہے ۔ورلڈہیلتھ کا کہنا ہے کہ سنگاپورمیں سینکڑوں کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ دو کیس ایسے بھی کنفرم کئے گئے ہیں جن کا بنیادی طور پر تعلق تھائی لینڈ سے ہے۔ مچھر سے پیدا ہونیوالا یہ وائرس دنیا کے ستر ممالک میں پایا گیا ہے جبکہ ایشیا پیسیفک کے 19 ممالک میں بھی اس کی جڑیں پائی گئی ہیں ۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر مارگیٹ شن نے مزید کہا ہے کہ ماہرین اس وائرس سے نبردآزما ہونے کیلئے کوشاں ہیں ۔