Thursday, March 28, 2024

ظہیر احمد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج ہے، چاہتے ہیں دعا سے ملاقات ہو جائے، وکیل

ظہیر احمد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج ہے، چاہتے ہیں دعا سے ملاقات ہو جائے، وکیل
May 10, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرہ کے والد کی درخواست پر سماعت میں وکیل نے کہا ظہیر احمد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج ہے، چاہتے ہیں دعا سے ملاقات ہوجائے۔

دعا زہرا کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ، ایس ایس پی شرقی، ایس ایچ او تھانہ الفلاح اور دولہے ظہیر کو نوٹس جاری کر دیے۔ دعا کے والد سید مہدی علی کاظمی نے کہا میری بیٹی کو  اغوا کیا گیا۔ حقائق جاننے کے لیے بیٹی کو عدالت میں لایا جائے۔ دعا کے والد نے کہا کہ آج ہماری درخوست سنی گئی۔ ائندہ سماعت پر معاملہ کلیئر ہو جائیے گا۔

عدالت نے دعا زہرا کے والد کی اپیل پر فریقین کو نوٹیسز جاری کرتی ہوئے 19 مئی کو جواب طلب کر لیا ہے۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کے اغوا کے کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کے تفتیشی افسر تحقیقات میں مکمل ناکام رہے۔ عدالت نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن کورنگی کو کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نےحکم دیا کہ کیس کا نیا تفتیشی افسر ڈی ایس پی رینک سے کم کا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ کیس حساس نوعیت کا ہے۔ تفتیشی افسر نے عبوری چالان عدالت میں پیش کر دیا۔ چالان میں کہا گیا کہ پولیس نے مقدمے میں کم عمری کی شادی کے دفعات شامل کی ہیں۔

عدالت نے عبوری چالان غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ تفتیش مکمل کرکے سولہ مئی تک چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔