Friday, March 29, 2024

ژوب، راولپنڈی سے کوئٹہ جانیوالی مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، 19 مسافر جاں بحق

ژوب، راولپنڈی سے کوئٹہ جانیوالی مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، 19 مسافر جاں بحق
July 3, 2022 ویب ڈیسک

ڈی آئی خان (92 نیوز) بلوچستان کے ضلع ژوب میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس گہری کھائی میں جا گرنے سے 19 مسافر جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بدقسمت مسافر بس دانہ سر کے مقام پر کھائی میں جا گری تو حادثہ میں 19 مسافر جان کی بازی ہار گئے، حادثے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق 4 میتیں ژوب بلوچستان اور دیگر مغل کوٹ اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

ریسکیو 1122 کے اہلکار اعزاز ذرائع کے مطابق حادثہ صبح ساڑھے تین بجے پیش آیا، اسسٹنٹ کمشنر شیرانی مہتاب شاہ کے مطابق حادثہ خیبر پختونخوا کے حدود میں دانہ سر کے مقام پر پیش آیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق بارش کے باعث بس پھسل کر کھائی میں گری، ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے تھا، جاں بحق ہونے والوں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہیں۔