Thursday, April 25, 2024

ذہنی امراض کے بچوں کیلئے پاکستان کا پہلا نیشنل پروگرام تیار کر لیا گیا، عبدالقادر پٹیل

ذہنی امراض کے بچوں کیلئے پاکستان کا پہلا نیشنل پروگرام تیار کر لیا گیا، عبدالقادر پٹیل
October 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے ذہنی امراض کے بچوں کیلئے پاکستان کا پہلا نیشنل پروگرام تیار کر لیا گیا۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا وزارت صحت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بچوں کیلئے ذہنی امراض کے سنٹر کے قیام میں مدد کرے گی۔ آئٹزم کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے اسلام آباد میں جدید آئیٹزم سینٹر قائم کرے گی۔ جدید سنٹر میں بچوں کو تعلیم کے ساتھ ٹریٹمنٹ بھی دیا جائے گا۔ آئیٹزم اور ذہنی امراض میں مبتلا بچوں کے تحفظ کیلئے پارلیمان سے قانون سازی کی جائے گی۔ آئٹزم اور ذہنی امراض کے بچوں کا ملک بھر میں سروے سے ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔

وزیر صحت نے کہا یونسیف آئٹزم اور ذہنی امراض میں مبتلا بچوں کیلئے وزارت صحت کے ساتھ کام کرنے کلئے تیار ہے۔ صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے عملی اور موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔