Saturday, April 20, 2024

ظفروال میں نالہ ڈیک کے قریب بھارت سے بہہ کر آنے والی اینٹی ٹینک مائن پھٹ گئی، چار بچے جاں بحق

ظفروال میں نالہ ڈیک کے قریب بھارت سے بہہ کر آنے والی اینٹی ٹینک مائن پھٹ گئی، چار بچے جاں بحق
August 21, 2022 ویب ڈیسک

ظفرووال (92 نیوز) - ظفروال میں نالہ ڈیک کے قریب بھارت سے بہہ کر آنے والی اینٹی ٹینک مائن پھٹ گئی۔ اینٹی ٹینک مائن پھٹنے سے چار بچے جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔

نالہ ڈیک میں ظفروال کے قریب سکرڑوی کے مقام پر بچے جانور نہلا رہے تھے کہ سیلابی پانی میں بھارت سے بہہ کر آئی اینٹی ٹینک مائن اوپر پاوں آنے سے پھٹ گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں4 بچے موقع پر ہی جاں بحق  اور 3 زخمی ہو گئے۔ ریسکیواہلکار اور مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور بچوں کو نالے سے نکالا۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں مصطفی، قیوم، فیاض اور سعد شامل ہیں جبکہ زخمی  مصطفے، اظہر اور فیاض کو تشویشناک حالت میں آر ایچ سی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔