Tuesday, April 16, 2024

ذاتی چوائس پارٹی مؤقف سے مختلف ہو سکتی یا نہیں؟ چیف جسٹس

ذاتی چوائس پارٹی مؤقف سے مختلف ہو سکتی یا نہیں؟ چیف جسٹس
March 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیف جسٹس آف پاکستان عطاء عمربندیال نے ریمارکس دئیے سوال یہ ہے کہ ذاتی چوائس پارٹی مؤقف سے مختلف ہو سکتی یا نہیں؟ 

سپریم کورٹ میں سیاسی جماعتوں کو جلسوں سے روکنے بارے درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس منیب نے کہا آئین کی کس شق کے تحت رکن اسمبلی آزادی سے ووٹ ڈال سکتا ہے؟

بار وکیل نے کہا آرٹیکل پچانوے دو کے تحت رکن کے انفرادی ووٹ کی حیثیت نہیں، تمام ارکان اسمبلی کو آزادانہ طور پر ووٹ ڈالنے کا حق ہونا چاہیے۔ آرٹیکل 91 کے تحت ارکان اسپیکر اور دیگر عہدیداروں کا انتحاب کرتے ہیں۔

اٹارنی جنرل اور تمام جماعتوں نے پرامن جلسوں کی یقین دہانی کرادی، عدالت نے تمام فریقین کو تحریری گزارشات جمع کرانے کی ہدایت کردی، ریمارکس دیئے صدارتی ریفرنس کی وجہ سے پارلیمنٹ کی کارروائی تاخیر کا شکار نہیں ہوگی، عدالت نے دیکھنا ہے کسی ایونٹ کی وجہ سے کوئی ووٹ ڈالنے سے محروم نہ رہے۔

شہباز شریف، فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو سمیت اپوزیشن رہنماء بھی عدالت پہنچے۔