Friday, March 29, 2024

ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین نیب تعینات، نوٹیفکیشن جاری

ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین نیب تعینات، نوٹیفکیشن جاری
February 25, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ظاہر شاہ کو قائم مقام چیئرمین نیب تعینات کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ظاہر شاہ کا تقرر نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک کیا گیا، سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے استعفے کے بعد ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔

ظاہر شاہ 10 برس سے زائد عرصے سے نیب سے وابستہ ہیں، ڈی جی نیب راولپنڈی بھی رہے ہیں جبکہ 2021 سے وہ ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر فائز تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے استعفیٰ دیا تھا۔