Friday, March 29, 2024

زمان پارک گھر میں بشریٰ بیگم اکیلی تھیں، پولیس نے کس قانون کے تحت حملہ کیا؟ عمران خان

زمان پارک گھر میں بشریٰ بیگم اکیلی تھیں، پولیس نے کس قانون کے تحت حملہ کیا؟ عمران خان
March 18, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ زمان پارک گھر میں بشریٰ بیگم اکیلی تھیں، پولیس نے کس قانون کےتحت گھر پر حملہ کیا؟

ویڈیو بیان میں زمان پارک میں پولیس ایکشن پر ردعمل میں کہا ظاہر ہوگیا لاہور کا محاصرہ میری عدالت میں حاضری کو یقینی بنانا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ مقصد مجھے جیل بھیجنا تھا۔ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ لوگ بے نقاب ہو گئے۔ میرے تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کے باوجود پی ڈی ایم حکومت مجھے گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ان کے مذموم عزائم کو جاننے کے باوجود، میں اسلام آباد اور عدالت کی طرف جا رہا ہوں۔ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں، بدمعاشوں کے ناپاک عزائم سب پر عیاں ہوں گے، لاہورمحاصرے کا مقصد مجھے جیل بھیجنا تھا تاکہ میں اپنی انتخابی مہم کی قیادت نہ کر سکوں۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی بولے حکومت امن و امان کی صورتحال خراب نہ کرے۔

پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری نے پولیس آپریشن کو غیرقانونی قرار دے دیا۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے ٹویٹ کیا حکومت عدالتی حکم کے منافی کام کر ہی ہے، ان کی بدنیتی واضح ہے۔