Wednesday, April 24, 2024

یوم پاکستان پر سائیکل و میراتھن ریس کا اہتمام

یوم پاکستان پر سائیکل و میراتھن ریس کا اہتمام
March 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - یوم پاکستان کے موقع پر ڈی پی ایس ماڈل اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے سائیکل و میراتھن ریس کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈمحمد عثمان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سائکل ریلی میں 370 سائیکلسٹ اور میراتھن ریس میں 325 رنرز نے حصہ لیا۔

اپوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء کا کہنا تھا جسمانی نشوونما کیلئے ایسے ایونٹس کا انعقاد بہت ضروری ہے۔

کمشنر لاہور نے اسکول انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا،انکا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ایسے ایونٹس کا انعقاد ضروری ہے۔

پرنسپل سلیم رضا چودھری کا کہنا تھا اس ریس میں سات سال سے چودہ سال تک کے طلبہ نے حصہ لیا، یوم پاکستان پر ایسے ایونٹس کے انعقاد کا مقصد اپنے عظیم رہنماوں کی قربانیوں کی یاد کو تازہ کرنا ہے۔

طلبہ کی جانب سے سکائوٹس کیمپ بھی لگایا گیا جبکہ ریس میں جیتنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔