Thursday, April 25, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کردیا
December 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کردیا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا۔

چودھری پرویز الہٰی کی طرف سے لاہورہائیکورٹ میں بیان حلفی جمع کروا دیا گیا۔ چودھری پرویز الہٰی نے عدالت کو اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کابینہ کو بھی بحال کردیا۔

اس سے قبل گورنر کی جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔

لارجربینچ نے ریمارکس دیئے ہم کیسے اسمبلی تحلیل کے آئینی عمل کو روک سکتے ہیں، آپ کو مزید وقت دے دیتے ہیں، چاہتے ہیں کہ کوئی ایسی صورتحال پیدا نہ ہو۔

چو دھری پرویز الہٰی کے وکیل بیرسٹرعلی ظفر نے اسمبلی تحلیل نہ کرنے سے متعلق بیان حلفی دینے سے معذرت کرلی۔ دلائل دیئے کہ اعتماد کے ووٹ کے لیے مناسب وقت ملنا چاہیے، گورنر ایک نوٹیفکیشن سے وزیراعلیٰ کو عہدے سے نہیں ہٹا سکتے، جس پر عدالت نے پرویز الہٰی کے وکلا کو مزید ایک گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی۔