Saturday, May 4, 2024

یوئیفا چیمپئنز لیگ، ویلاریال اور ریال میڈرڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

یوئیفا چیمپئنز لیگ، ویلاریال اور ریال میڈرڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
April 13, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - یوئیفا چیمپئنز لیگ میں ویلاریال اور ریال میڈرڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

یوئیفا چیمپئنز لیگ میں  ویلا ریال اور بائرن میونخ کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا لیکن ایگریگیٹ کی بنیاد پر ویلا ریال سیمی فائنل  میں پہنچ گئی جبکہ چیلسی نے ریال میڈرڈ کو دو کے مقابلے میں  تین گول سے ہرایا لیکن  ریال میڈرڈ بہتر ایگریگیٹ پر ٹاپ فور ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب  ہو گئی۔

 

نواک جوکووچ کو  مونٹی کارلو ٹینس میں اپ سیٹ شکست

 ادھر عالمی نمبر ایک  سربیا کے نواک جوکووچ کو  مونٹی کارلو ٹینس میں اپ سیٹ شکست ہو گئی ۔ جوکووچ  کو اسپین کے الجاندرو ڈیوڈووچ فوکینا نے  شکست دے دی ۔ یونان کے دفاعی چمپئین اسٹیفانوس سٹسیپاز  تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے،