Monday, May 6, 2024

موٹاپے کا شکار نوجوان کامیاب آپریشن کے بعد گوجرانوالا روانہ

موٹاپے کا شکار نوجوان کامیاب آپریشن کے بعد گوجرانوالا روانہ
November 12, 2016
  لاہور(92نیوز)پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ کا ببرشیر آپریشن کے بعد اسپتال سے فارغ۔ موٹاپے کا شکار عدنان شیخ ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرنے کے بعد خوشی خوشی اپنے شہر روانہ ہو گیا۔ تفصیلات کےمطابق گوجرنوالہ کا رہائشی سب سے وزنی نوجوان عدنان شیخ عرف ببر شیر جس کا وزن 320 کلو تھا لاہور کے نجی ہسپتال میں کامیاب آپریشن کے بعد گوجرانوالا روانہ ہوگیا ہے جبکہ آپریشن کے بعد  اس کے وزن میں بارہ کلو کمی ہوئی ہے ۔ اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد عدنان شیخ کا کہنا تھا کہ وہ آپریشن کے بعد نہ صرف تبدیلی بلکہ خود کو بہت بہتر محسوس کر رہا ہے ۔ ببرشیرکا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر معاذ نے کہا کہ آئندہ چھے ماہ تک عدنان کا وزن اور بھی کم ہو جائے گا لیکن اسے چکنائی کے ساتھ ساتھ روٹی اور چکن سے پرہیز کرنا ہو گا۔ اپنے آبائی شہر گوجرانوالہ روانگی سے قبل عدنان شیخ عرف ببر شیر کی خوشی دیدنی تھی۔