Saturday, April 20, 2024

ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلےروز4وکٹوں کے نقصان پر304رنزبنالئے

ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلےروز4وکٹوں کے نقصان پر304رنزبنالئے
October 21, 2016
ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک)یونس خان کی شاندار سنچری کی مددسےپاکستان نے ابو ظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز چار وکٹوں پر  تین سو چار رنز بنالئے۔ کپتان مصباح الحق نوے رنز کے ساتھ کریز پر موجودہیں۔ تفصیلات کےمطابق یونس خان اور مصباح کی عمدہ بیٹنگ  ویسٹ انڈیز کے خلاف  ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ بھی یاد گار بننے لگا ۔ یونس خان نے ایک سو ستائیس رنز کی شاندار اننگز تراش کرکئی ریکارڈ اپنےنام کر لئے۔ سٹائلش بلےباز ایک سو نو ٹیسٹ میچوں میں تینتیس سنچریاں اور پینتیس سال کی عمر کے بعد تیرہ سنچریاں بنانے والے دنیاکےپہلےبلےبازبن گئےہیں۔ سر ڈان بریڈ مین کے بعد اننگز فی سنچری کی بہترین شرح والےدنیاکے دوسرے بلے باز کااعزازبھی  یونس  خان کےپاس آگیا۔ جبکہ سب سےزیادہ ٹیسٹ  سنچریاں بنانےوالوں کی فہرست  میں ان کانمبرنواں ہے یہی نہیں یونس خان نے نروس نائنٹیز کے بغیر مسلسل اکتسویں سنچریاں بنا کر اپنے ہی ریکارڈ کو مزید بہتر کیا۔ یونس خان اور مصباح الحق مل کر پاکستان کےلئےسب سے زیادہ  تین ہزار ایک سو چھپن رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں اسد شفیق نے اڑسٹھ رنز کی عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے اپنے تین ہزار رنز مکمل کئے۔وہ یہ اعزازپانےوالےچھٹےپاکستانی بلےبازہیں۔