Friday, March 29, 2024

ابوظہبی : یونس خان 33ویں ٹیسٹ سنچری بنانے میں کامیاب

ابوظہبی : یونس خان 33ویں ٹیسٹ سنچری بنانے میں کامیاب
October 21, 2016
ابوظہبی (92نیوز) لیجنڈ بلے باز یونس خان ٹیسٹ میچز میں 33 ویں سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ بلے باز ایک بار پھر پچ پر ڈٹ گئے ہیں ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان متحدہ عرب امارات میں کھیلی  جانیوالی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں یونس خان نے اپنی ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی ہے ۔ یونس خان کے کیریئرکی یہ 33 ویں سنچری ہے جو انہوں نے ابوظہبی کے گراونڈ میں بنائی ہے ۔ انہوں نے آج8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے ۔ واضح رہے کہ یونس خان پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں سنچریاں بنانے کے ریکارڈ کے مالک اور سب سے زیادہ انفرادی سکور کے بھی مالک ہیں ۔