Monday, May 6, 2024

مطالبات کے حق میں ینگ ڈاکٹرز کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری

 مطالبات کے حق میں ینگ ڈاکٹرز کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری
November 11, 2016
لاہور(92نیوز)معاشرے میں مسیحائی کارتبہ پانےوالے ینگ ڈاکٹروں نے مریضوں کاعلاج کرنےکی بجائےچاردن سے مال روڈ پرڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ان کی ہڑتال سے مریض پریشان ہیں لیکن وہ کہتے ہیں مطالبات پورے ہوں گے تودھرنا ختم کریں گے۔ تفصیلا تکےمطابق ینگ ڈاکٹروں نے میواسپتال  میں مریضوں کے لواحقین پر تشددکرنےوالوں ڈاکٹروں کی برطرفی کےخلاف دھرنا دے رکھاہے انہوں نے اپنے ساتھ نرسوں کوبھی حمایتی بنارکھاہے ،ڈاکٹراورنرسیں اسپتال میں اپنی ڈیوٹیاں چھوڑکرایوان وزیراعلی کے باہر احتجاج کررہی ہیں ۔ ان کاکہناہے کہ  حکومت پھر جھوٹے مقدمات درج کرا رہی ہے بڑھکیں مارنے کے انداز میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مقدمات ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ مریضوں کواللہ کے رحم وکرم پرچھوڑنےوالےڈاکٹردعویٰ کرتے ہیں ہم تو معاملہ حل کروانا چاہتے ہیں لیکن حکومت کے کانوں پر جوں ہی نہیں رینگتی حکومت ہم سے بات کرے۔ سسکتی بلکتی ڈیڑھ سالہ ننھی منی بچی ثنا کی موت بھی انسانی مسیحاؤں کے پتھر دلوں کو موم نہ کر سکی حکومت کی طرف سے ڈاکٹروں کے خلاف درج کرائی گئی ایف آئی آر بھی ان کا کچھ نہ بگاڑ سکی انسانی مسیحا مال روڈ پر مسلسل ڈیرے جمائے ہوئے ہیں۔