Monday, May 6, 2024

لاہور: ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج پانچویں روز میں داخل ہو گیا

لاہور: ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج پانچویں روز میں داخل ہو گیا
November 12, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج پانچویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے احتجاج کادائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ناراض گروپوں میں صلح کیلئے آٹھ رکنی کمیٹی بھی قائم۔ تفصیلات کے مطابق معاشرے میں مسیحائی کا رتبہ پانے والے ینگ ڈاکٹروں نے مریضوں کا علاج کرنے کی بجائے پانچ دن سے مال روڈ پرڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ ان کی ہڑتال سے مریض پریشان ہیں لیکن مظاہرین کہتے ہیں مطالبات پورے ہوں گے تودھرنا ختم کریں گے۔ ینگ ڈاکٹرز نے ساتھی ڈاکٹروں کی برطرفی کےخلاف مال روڈ پر دھرنا دے رکھاہے۔ انہوں نے اپنے ساتھ نرسوں کوبھی حمایتی بنا رکھا ہے۔ ڈاکٹر اور نرسیں ہسپتال میں اپنی ڈیوٹیاں چھوڑ کر ایوان وزیراعلیٰ کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت پھر جھوٹے مقدمات درج کرا رہی ہے۔ مقدمات ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ ادھر انتظامیہ کو ہڑتالی ڈاکٹرز کی کوئی پروا نہیں۔ احتجاج کرنیوالی اکتیس نرسوں اور اٹھارہ ڈاکٹرز کو برطرف کر دیا گیا۔ یہی نہیں میو ہسپتال انتظامیہ نے 44 ڈاکٹرز اور پچاس نرسیں طلب کیں۔ سٹاف پورا ہونے پر ایمرجنسی اور اوپی ڈی میں آپریشن بحال ہو گیا ہے۔