Thursday, April 25, 2024

لاہور: میوہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ،ٹریفک نظام درہم برہم

لاہور: میوہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ،ٹریفک نظام درہم برہم
November 10, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے سب سے بڑے ہسپتال میوہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کااحتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے،ڈاکٹروں کاکہناہے کہ ایمرجنسی سروس بحال کررہے ہیں لیکن دھرناختم نہیں کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق شہر کی مصروف شاہراہ مال روڈ پر ینگ ڈاکٹرتین دن سے دھرنادئیے بیٹھے ہیں۔ڈاکٹروں  کاکہناہے کہ برطرف ڈاکٹروں کی بحالی تک دھرناجاری رہے گا۔ ینگ ڈاکٹروں کےنمائندوں  کاکہناتھاکہ  مریضوں کی مشکلات کے پیش نظر میواسپتال کی ایمرجنسی سروس بحال کردی ہے ، آئوٹ ڈوربند رہیں گے۔ان کاکہناتھاکہ وزیراعلی کوئی ایسا میکنزم بنائیں  کہ سڑکوں پر مسائل حل نہ ہوں۔ ڈاکٹروں کاکہناہے کہ جب کسی طرف سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی توسڑکوں پر دھرنادیناپڑا۔ دوسری طرف مال روڈ پر دھرنے کے باعث پورے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔ لوگ اپنی منزل پر پہنچنے کیلئے سڑکوں پر ذلیل خوار ہوتےرہے جبکہ بچوں کو سکول اور کالجز سے لینے والے والدین بھی ڈاکٹروں کو کوستے رہے ۔