Thursday, March 28, 2024

کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرز نے بلوچستان بھر کے ہسپتالوں کی اوی پی ڈیز کو تالے لگادیئے

کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرز نے بلوچستان بھر کے ہسپتالوں کی اوی پی ڈیز کو تالے لگادیئے
October 1, 2016
  کوئٹہ (92نیوز)ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف  نےکوئٹہ سمیت بلوچستان بھرکی او پی ڈیز میں تالے لگادئیے، مطالبات کی منظوری تک دوردراز علاقوں سے آئے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کے سول ہسپتال کی او پی ڈی کے باہر لگا یہ تالا ایک عمارت کو نہیں بلکہ غریب مریضوں  کی قسمت کو لگا دیا گیا ۔  ینگ داکترز اور پیرا میڈیکل اسٹاف  کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل وزیر اعلی نے  مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کروا کر دھرنا ختم کروایا مگر معاہدہ  صرف کاغذوں کی حد تک رہاجس پر مجبوراً  ہڑتال کر رہے ہیں۔ ہڑتال کے باعث صوبے کے  دور دراز علاقوں سے آئے  مریض بند او پی ڈی کے باہر کھڑے اس بات سے پریشان ہیں کہ مسیحا کو ہسپتال میں کہاں تلاش کریں ۔