Saturday, April 20, 2024

ینگ ڈاکٹرز نے سکیورٹی گارڈ کی پٹائی کردی، سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول  

ینگ ڈاکٹرز نے سکیورٹی گارڈ کی پٹائی کردی، سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول  
November 10, 2016
لاہور(92نیوز)ینگ ڈاکٹرزاب غنڈے بن گئے ہیں ۔ ڈاکٹرز اپنے  کپڑوں میں ڈنڈے چھپا کر لائے  اور ان نام نہاد مسیحاؤں نے غنڈہ گردی  کی انتہا کر تےہوئے بے چارے سکیورٹی گارڈ کو پیٹ ڈالا ۔ تفصیلات کےمطابق جنرل اسپتال کے ڈاکٹر غنڈے بن گئے ہیں جو اپنے کپڑوں میں ڈنڈے بھی ساتھ لاتے ہیں ۔ ڈاکٹروں نے آج اپنے ہی سکیورٹی گارڈ کو ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر اس کا براحال کر دیا ہےجبکہ اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی  ۔ اس کے علاوہ دن بھر جنرل اسپتال میں مریضوں کے لواحقین اور عملے میں بھی جھگڑا ہوتا رہا ہے۔