Saturday, May 4, 2024

یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے

یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے
October 6, 2016
لاہور (92نیوز) ڈاکٹروں کو یونس خان کو دس دن آرام کا مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز ٹیسٹ بلے باز یونس خان کی طبیعت ناساز ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں مزید دس روز آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔ اس لیے یونس خان ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 13 اکتوبر سے شروع ہو گا۔