Thursday, May 2, 2024

شہدائے کربلا کی یاد میں ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم عاشور کے جلوس نکالے جارہے ہیں

شہدائے کربلا کی یاد میں ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم عاشور کے جلوس نکالے جارہے ہیں
October 12, 2016
لاہور(92نیوز)شہدائے کربلا کی یاد میں  ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم عاشور کے سیکڑوں جلوس نکالے  جارہے ہیں جس میں عزادار بڑی  تعداد میں شریک ہیں جلوسوں کے راستوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔ تفصیلات کےمطابق حیدرآباد میں  ماتمی  جلوس سخت سکیورٹی میں لطیف آباد نمبر 5 سے برآمد ہوا جلوس کے شرکا    علم  اور تعزیئے ا ٹھا ئے  رواں دواں ہیں ۔ راولپنڈی میں  چھوٹے بڑے جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے جلوس کے راستے میں سبیلیں لگائی گئی تھیں  اور  نیاز  تقسیم کی جاتی  رہی ۔ ملتان میں انجمن یادگار حسینی کے زیر اہتمام مرکزی جلوس نکالا گیا جبکہ دیگر چھوٹے جلوس بھی مقررہ راستوں پر رواں دواں ہیں ۔ پشاورمیں شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہوا عزادار شہداء کربلا کی لازوال قربانیوں کی یاد میں نوحہ خوانی اور   سینہ کوبی  کر رہے ہیں ۔۔ کوئٹہ میں دس محرم کا مرکزی  جلوس میگانگی روڈ سے برآمد ہوا۔ اسی طرح گھوٹکی ، سکھر ، دریا خان جھنگ ، بہاولپور، لودھراں ، خانیوال ، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، گجرات، منڈی بہاؤ الدین سمیت دیگر شہروں میں بھی سیکڑوں جلوس منزل کی جانب رواں دواں ہیں ۔