lahore (web desk) - یوٹیوب شارٹس کو گوگل نے مزید آسان بنانے کے لئے اہم اقدام کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوگل نے یوٹیوب شارٹس کو مزید آسان اور بہتر بنانے کے لیے اس میں اپنے ہی ویڈیو میکنگ کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول (Veo) دینے کا اعلان کیا ہے۔
کانٹینٹ کریئیٹرز گوگل کے ڈیپ مائنڈ اے آئی ویڈیو میکنگ ٹول (Veo) کے استعمال سے اپنی ویڈیوز کو بہتر بناتے ہیں مگر اب مذکورہ فیچر کو براہ راست یوٹیوب کا حصہ بنادیا گیا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کا بتانا ہے کہ گوگل نے یوٹیوب شارٹس میں (Veo) کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق صارفین نہ صرف اعلیٰ کوالٹی کے بیک گرائونڈ بنا سکیں گے بلکہ صارفین 6 سیکنڈز تک کی اے آئی ویڈیو کلپس بھی بنا سکیں گے۔
لانچ کیے جانے والا فیچر اے آئی ویڈیو میکنگ فیچر ہے جو کہ صارفین کو ویڈیوز بنانے میں مدد دیتا ہے ۔ یہ فیچر نہ صرف بہترین کوالٹی کی بیک گرائونڈ تصاویر فراہم کرتا ہے بلکہ آڈیو، ویڈیو اور مکسنگ ٹیکسٹنگ کو بھی ویڈیو میں شامل کرنے کے آپشنز دیتا ہے۔
خیال رہے کہ یوٹیوب شارٹس کا حصہ بنائے جانے کا مقصد صارفین کو ٹک ٹاک سمیت دوسرے حریف پلیٹ فارم سے یوٹیوب پر لانا ہے۔