Friday, April 26, 2024

یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
June 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت نے غریب عوام کیلئے ایک اور مشکل پیدا کردی، ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

سستے یوٹیلیٹی سٹورز نام کے ہی سستے نکلے، مہنگائی کے طوفان نے انہیں بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ یوٹیلیٹی سٹورز میں دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔

دال چنا 28 روپے مہنگی ہوگئی، قیمت 162 روپے سے بڑھ کر 190 روپے فی کلو ہوگئی۔ سفید چنے کی قیمت میں 87 روپے فی کلواضافہ ہوا، قیمت 213 روپے فی کلو سے بڑھ کر 300 روپے فی کلوہوگئی۔ دال مسور میں 55 روپے اضافے سے قیمت 215 روپے سے بڑھ کر 270 روپے فی کلو ہوگئی۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف شہری چلا اٹھے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے غریب عوام سے منہ کا نوالا بھی چھیں لیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔