Sunday, May 12, 2024

یورپی یونین کی جانب سے روس پر آئل پرائس کیپ آج سے لاگو ہوجائے گا

یورپی یونین کی جانب سے روس پر آئل پرائس کیپ آج سے لاگو ہوجائے گا
December 5, 2022 ویب ڈیسک

برسلز (92 نیوز) - یورپی یونین کی جانب سے روس پر آئل پرائس کیپ آج سے لاگو ہوجائے گا۔ روس کو پٹرولیم مصنوعات کے لیے 60 ڈالر فی بیرل سے زائد ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہمارے شراکت داروں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی کے ساتھ یہ کیپ روس کی آمدنی میں زبردست کمی کرے گا، توانائی کی عالمی قیمتوں کو مستحکم اور توانائی کی فراہمی کے منفی نتائج کو کم کرے گا۔

دوسری طرف روس نے تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے کے یورپی اقدامات مسترد کردیئے۔