Friday, April 19, 2024

یورپی یونین کی روس پر پابندی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

یورپی یونین کی روس پر پابندی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ
May 5, 2022 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) - یورپی یونین کی روسی تیل پر پابندی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس سے قیمت 107 ڈالر سے بڑھ گئی ہے۔ برینٹ آئل کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ، قیمت 110.3 ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ڈیزل کی قیمت 5.43 ڈالر فی گیلن تک جا پہنچی۔ یوکرین جنگ کے باعث ڈیزل کی سپلائی دنیا بھر میں متاثر ہوئی۔ گزشتہ ایک سال میں ڈیزل کی قیمت میں 75 فیصد اضافہ ہوچکا۔

اِدھر امریکی اسٹاک ایکسچینجز زبردست تیزی دیکھی گئی، ایپل، گوگل سمیت بیشتر ٹیکنالوجی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ڈاؤ جونز انڈیکس میں 900 پوائنٹ جبکہ نیسڈیک انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔