یورپی یونین کا یوکرین کو مغربی بلاک کا حصہ بنانے کا فیصلہ

لندن (92 نیوز) - یورپی یونین نے یوکرین کو مغربی بلاک کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
آئندہ ہفتے یورپی یونین کے سربراہ اجلاس کے بعد اعلان ہو گا۔ یورپ میں فرانس، جرمنی، اٹلی اور رومانیہ جیسے بڑے ملکوں کے رہنماؤں نے یوکرین کی یورپی یونین میں شامل ہونے کی درخواست کی پر زور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے فوری طور پر نمائندہ حیثیت دینی چاہیے۔
یوکرین کے شہر کیئو میں ایک بریفینگ کے دوران جرمن چانسلر اولف شلز نے کہا کہ یوکرین یورپی خاندان کا حصہ ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کو یورپی یونین میں شامل ہونے کی تمام شرائط کو پورا کرنا ہو گا۔
ادھر روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے روس یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی مخالفت نہیں کرے گا۔ یورپی یونین کوئی عسکری اتحاد نہیں اس لئے روس کو کوئی خطرہ نہیں۔