Friday, March 29, 2024

یورپی یونین افغانستان کو 56 کروڑ 90 لاکھ ڈالر امداد دینے کے لئے تیار

یورپی یونین افغانستان کو 56 کروڑ 90 لاکھ ڈالر امداد دینے کے لئے تیار
February 17, 2022 ویب ڈیسک

دوحہ (92 نیوز) یورپی یونین افغانستان کو 56 کروڑ 90 لاکھ ڈالر امداد دینے کے لئے تیار ہو گیا۔

یورپی یونین اور امریکا کے نمائندوں کی طالبان وفد سے ملاقات ہوئی۔ طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ نے وفد کی قیادت کی۔ طالبان کی قطر کے دارالحکومت میں 16 یورپی ممالک کے سفارت کاروں سے بات چیت ہوئی۔ تمام شرکا نے افغان عوام کی مجموعی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا عہد کیا۔

 طالبان نے بیان میں کہا عالمی برادری نے افغان عوام کی موثر امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ افغانستان کے لیے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے تھامس نکلسن بھی مذاکرات میں شریک ہو ئے۔