اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ یورپ میں گیس کی قیمتیں تین گنا بڑھ گئیں، پاکستان میں تیل کی قیمت ابھی تک خاصی کم ہے۔
ہفتہ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر حماد اظہر نے کہا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ مہنگے معاہدے ہیں، ہمارا مقابلہ اپوزیشن نہیں مہنگائی کے ساتھ ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ساڑھے آٹھ سو ارب کے گردشی قرضے ہیں، پچھلی حکومت نے 60 فیصد بجلی گھر امپورٹڈ فیول پر کردئیے تھے۔ گندم، کپاس اور مکئی کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔
حماد اظہر مزید بولے کہ صحت کارڈ سے بڑا کوئی صحت کا انقلاب نہیں آیا، صدارتی نظام کے ایڈ میں ہمارا کوئی کردار نہیں۔