Saturday, May 18, 2024

یورپ کی نصف سے زائد آبادی امیکرون سے متاثر ہو سکتی ہے، عالمی ادارہ صحت

یورپ  کی نصف سے زائد آبادی امیکرون سے متاثر ہو سکتی ہے، عالمی ادارہ صحت
January 12, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا یورپ کی نصف سے زائد آبادی امیکرون سے متاثر ہو سکتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے جنوری کے پہلے ہفتے میں 70 لاکھ کورونا کیس رپورٹ ہوئے۔ لہر میں کمی نہ آئی تو صورتحال خطرناک ہو گی۔ آئند ہ دو ماہ میں یورپ امیکرون کی لپیٹ میں ہو گا۔

یورپین آفس کے ڈائریکٹر ہانس کلوگ کے مطابق باربار بوسٹرڈوز لگانا قابل عمل حکمت عملی نہیں ،نئی ویکسین تیار کرنا ہو گی۔

ادھر دنیا میں امیکرون کے کیسز میں کمی نہ آ سکی۔ امریکا میں مزید 6 لاکھ 82 ہزار افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ ایک ہزار ایک سو اموات ریکارڈ کی گئیں۔ برطانیہ میں بھی ایک لاکھ 20 ہزار نئے کیس سامنے آگئے، مزید 379 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے۔

کورونا پھیلاؤ کے باوجود پارٹیاں سجانے پر وزیراعظم بورس جانسن پر اپوزیشن کی شدید تنقید بھی ہوئی۔ روس میں بھی صورتحال  سنگین ہونے لگی۔ چوبیس گھنٹوں میں 16 ہزار کیس رپورٹ، 800 افراد جان سے بھی گئے۔