Friday, April 19, 2024

یورپ کے چھتیس ملکوں نے روس پر سفری پابندیاں لگا دیں

یورپ کے چھتیس ملکوں نے روس پر سفری پابندیاں لگا دیں
March 1, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - یورپ کے چھتیس ملکوں نے روس پر سفری پابندیاں لگا دیں۔ کینیڈا نے روس سے خام تیل کی درآمدات پر پابندی عائد کردی۔

یورپی یونین کی  جانب  سے روس کی ائیرلائنز پر پابندی کے بعد روس نے بھی 36 ممالک کی ائیرلائنز پر پابندی لگا دی ۔ روس کی ایوی ایشن ایجنسی روزاویاٹسیا نے باقاعدہ اعلان کر دیا۔

روس نے جن ممالک کی ائیرلائنز پر پابندی عائد کی، ان میں برطانیہ، جرمنی، اسپین، اٹلی اور کینیڈا شامل ہیں۔ روس کی ایوی ایشن ایجنسی روزاویاٹسیا نے ایک بیان میں کہا ان 36 ممالک سے فلائٹس صرف اسپیشل اجازت سے  ہی روس میں داخل ہو سکتی ہیں۔

گذشتہ روز یورپی یونین کی چیف ارسلا ون ڈر لیئین نے روس کے یوکرین پر حملے کے پیش نظر کئی پابندیوں کے ساتھ ساتھ روسی ائیر لائنز پر بھی پابندی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ روسی طیارے یوپی یونین میں نہ لینڈ کر سکتے ہیں اور نہ ہی ٹیک آف۔ پابندی  پرائیویٹ طیاروں پر بھی لاگو ہو گی۔

ادھر کینیڈا نے بھی اپنی ائیر اسپیس روسی طیاروں کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کینیڈین ٹرانسپورٹ منسٹر کے ترجمان کا کہنا تھا اگرچہ روس سے کوئی ڈائریکٹ فلائٹس نہیں آتیں لیکن روسی طیارے کینڈا کی ائیر اسپیس سے گزرتے ہیں، ان پر اب پابندی ہو گی۔